ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ثناسفیناز کی شریک مالک میں کروناوائرس کی تصدیق نہیں ہوئی

SAMAA | - Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 23, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: انسٹاگرام

فیشن برانڈ ثنا سفیناز نے اپنی شریک مالک ثنا ہاشوانی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

کچھ روز سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ثنا ہاشوانی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسے ثنا سفیناز کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ نے مسترد کیا ہے۔

ثنا سفیناز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثنا ہاشوانی نے احتیاط کے طور پر کچھ دن قبل برطانیہ سے واپسی پر اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ منفی آیا۔ البتہ انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو آئیسولیشن میں رکھا ہے۔

کپڑوں کے فیشن برانڈ نے اپنی شریک مالک ثنا ہاشوانی کے ٹیسٹ کے نتائج بھی شیئر کیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube