ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا عمران خان کو مشورہ

SAMAA | - Posted: Mar 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کو کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دینا چاہیے۔

گزشتہ دنوں عمران خان نے کرونا وائرس کے معاملے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کو پھیلنا ہے، عوام احتیاط کریں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہم یہ جنگ جیتیں گے۔

بعدازاں اداکار رشی کپور نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ تمام تر احترام کے ساتھ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے عوام کو کرونا وائرس کے حوالے سے مناسب احتیاط برتنے کا مشورہ دیں۔

رشی کپور نے لکھا کہ پاکستان کے لوگ ہمیں بہت پیارے ہیں کیونکہ ایک وقت تھا کہ جب ہم سب ایک تھے، اِسی لیے ہمیں بھی پاکستان کے لوگوں کی فکر ہے۔

بھارتی اداکار نے لکھا کہ کرونا وائرس ایک عالمی بحران ہےیہ ایک ایسا وقت ہے کہ کسی کی انا سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم پاکستانیوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 519 ہو گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube