Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ناصرخان جان دنیابھرمیں کرونا سےمتاثرہ افرادکاعلاج کرنےنکل پڑے

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 17, 2020 | Last Updated: 4 months ago

ایک ایسے وقت میں جب تقریبا دنیا بھر میں کرونا وائرس اپنے پنجے گاڑچکا ہے، معروف سوشل میڈیا اسٹارناصرخان جان نے بذات خود متاثرہ افراد کا مفت علاج کرنے کی ٹھان لی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرڈاکٹروں کے بھیس میں ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے ناصر نے لکھا “میں نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کا مفت علاج کرنے کیلئے دنیا کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ تصویر میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان سے روانگی سے قبل لی ہے”۔

ناصر خان جان نے واضح کیا کہ یہ سب وہ اپنے خرچے پر کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھا “میرا نہیں خیال کہ اس مقصد کیلئےکئی بلین ڈالرز خرچ کرنا میرے لیے کوئی بڑی بات ہے”۔

اب ذرا تصویر پرغور کریں تو فوٹ شاپ کی گئی اس تصویر میں ناصر کے دائیں جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور بائیں جانب متنازع قرار پانے والی اداکارہ میاخلیفہ موجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ناصر خان جان کی اس پوسٹ پردلچسپ تبصرے کیے جبکہ کئی نے انہیں اس مشکل صورتحال میں بھی ایسے مذاق پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے ناصر نے واپس نہ آنے کی درخواست کی۔

اس بات پر تعجب کا اظہار کیا گیا کہ آخر ناصراور حریم شاہ کو انگریزی لکھ کر کون دیتا ہے۔

صارفین کو یہ بھی لگا کہ ناصر خان جان کو دیکھنے کے بعد کرونا رک جائے گا۔

خاتون صارف نے اس فیصلے کو عظیم قراردیا۔

اس سے قبل ناصر نے کرونا کیلئے اپنے احساسات بھارتی گانا گا کر شیئر کیے تھے جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube