ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانا چاہتا ہوں،علی ظفر

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سندھ اور پنجاب میں اچھے انتظامات کیے گئے

گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ کوروناکی روک تھام کیلئے آگاہی دینا سب کی ذمہ داری ہے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8  میں گفتو کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانا چاہتا ہوں، عوام زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیراپنائیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں اچھے انتظامات کیے گئے ہیں،ہمیں جتناخیال رکھنا چاہیے اتنا نہیں رکھ رہے۔

گزشتہ روز گلوکارعلی ظفر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مداحوں کیلئے ’کوکو کورونا سونگ ‘اپلوڈ کیا جس میں وائرس سے بچاؤ کی تدابیربھی بتائی ۔

گانا اب تک ہزاروں افراد ديکھ چکے ہيں، سوشل میڈیا شائقین نے گانا سننے کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے کیے جبکہ کچھ صارفین نے گلوکار پرتنقید بھی کی ۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ گانے کے حوالے سے لوگوں کی رائے مل رہی ہے، سوا کروڑ فالورز میں سے چند تنقید کررہے ہیں تو کیا ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube