ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کروناجلد خودکشی کرلےگا،علی ظفرکے گانے پرسوشل میڈیاردعمل

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 16, 2020 | Last Updated: 2 months ago

گانے میں وائرس سے بچاؤ کاطریقہ بھی بتایاگیاہے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظرہرایک کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ایسے میں گلوکارعلی ظفر بھی اپنے مداحوں کیلئے ’’کوکو کورونا سونگ ‘‘ لے آئے ہیں جس میں بچاؤ کی تدابیربھی بتائی گئی ہیں۔

یہ کوکورونا سونگ دراصل لالی ووڈ کی معروف فلم ’’ ارمان ‘‘ کے گانے ’’ کوکو کورینا ‘‘ متاثرہوکربنایا گیا ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگانا شیئر کرتے ہوئے علی ظفرنے لکھا ’’ کوکوکرونا سے کیسے بچنا ہے، بھائی کا گانا سنو‘‘۔

پرلطف انداز میں یہ گانا گانے والے علی ظفر کرونا کو شیطان کا سالا قرار دے رہے ہیں۔

گلوکار نے وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر عوام کو بار بار ہاتھ دھونے، ملتی جلتی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فورا ڈاکٹر کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔ مشکل وقت میں اپنا خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ اس وائرس کا مقابلہ ہم سب کو مل کرکرنا ہے۔

سوشل میڈیا شائقین کی بڑی تعداد نے گانا سننے کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے جن میں گلوکار پرتنقید بھی کی گئی ہے۔

ایک صارف نے خواہش ظاہر کی کہ کاش علی ظفر 2011 میں البم ’’جھوم ‘‘ کی ریلیز کے بعد گانا چھوڑدیتے۔

انٹرنیٹ پرعلی ظفرپر پابندی عائد کیے جانے کا مشورہ بھی دے دیا گیا۔

خاتون صارف نے لکھ ’’ جب تک علی ظفر کا نیا گانا نہیں سنا تھا، زندگی اچھی خاصی گزر رہی تھی۔ یہ ایسا ہے کہ سن کرالٹی ٓجائے‘‘۔

ایک صارف کو تو ایسا لگا کہ جس طریقے سے ہم پاکستانی اس وائرس کو ٹریٹ کر رہے ہیں، کرونا جلد خود کشی کرلے گا‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube