گلوکارہ تقریب میں پرفامنس کے لئے گئی تھیں
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے بعد پشتوگلوکارہ صوفیہ کیف نے بھی حکومتی ایوان میں ٹک ٹاک بنا ڈالی ۔
حریم شاہ کے بعد پشتوگلوکارہ کی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیوزوائرل ہوگئی ۔
پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ نجی تقریب میں پرفامنس کے لئے گئی تھیں جہاں انہوں نے کئی ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں ۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو پبلک پراپرٹی سمجھتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرمیوں کی اجازت دی۔
انہوں نے بتایا کہ سی ایم ہاوس کا ہال فنکار تیاری کیلئے استعمال کررہے تھے ۔