ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

خلیل الرحمان قمرکمال کے رائٹرہیں،ہمایوں سعید

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرتے ہوئے اختتام پزیر ہوچکا ہے لیکن اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی بحث آج بھی جاری ہے۔

ڈرامے کے مرکزی کردار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ  18 یا 20 اقساط کے بعد خلیل الرحمان نے کہا کہ دانش کو نہیں ماروں گا، لیکن میں نے اور ندیم بیگ (ڈائریکٹر) نے اصرار کیا کہ دانش کو ماریں کیونکہ ان کے ذہن میں جو اختتام تھا وہ یہ تھا کہ دانش دونوں کو چھوڑ کرچلا جائے گا۔ میں نے کہا کہ خلیل صاحب یہ ٹھنڈا اینڈ ہے۔ وہ یقیننا اسے اچھا بنادیتے لیکن ہمیں لگا کہ دانش کو مرنا چاہیے۔

اے آروائی کے پروگرام میں شریک ہمایوں سے اینکروسیم بادامی نے معصومانہ سوالات کیے۔ ڈرامے کے سیکیوئیل سے متعلق سوال پرہمایوں سعید نے کہا کہ خلیل الرحمان ہی لکھیں گے۔

میرے پاس تم ہو دوبارہ آفر ہو تو شاید کچھ الفاظ یا مناظر تبدیل کروا دوں؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں کا کہنا تھا کہ “کوئی نہیں، نہیں”۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ عائزہ سے پہلے مہوش کا کردار انہیں آفر کیا گیا تھا۔ اس سوال پر کہ کیا وہ اتنا انصاف کرسکتیں جتنا عائزہ نے اس کردار کے ساتھ کیا، ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ سونیا حسین ایک اچھی اداکارہ ہیں، وہ کرسکتی تھیں۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کے ذریعے یہ دکھایا گیا ہے کہ آپ کی اہلیہ یا کوئی بہت چاہنے والا آپ کے ساتھ کچھ غلط کرے تو آپ نے اسے مارنا نہیں ہے نہ ہاتھ اٹھانا ہے، اس بندے کا صبر دکھایا گیا ہے۔ کتنے ہی افراد نے مجھے فون کرکے بولا کہ میری بیوی نے مجھے یہ ڈرامہ دیکھنے کو کہا، وجہ پوچھتا تو کہتے کہ کہتی ہیں، دیکھو ایسے ہوتے ہیں شوہر جواتنا صبرکرتے ہیں۔

ڈرامے کے متنازع قرار پانے والے ڈائیلاف “دو ٹکے کی عورت” سے متعلق ہمایوں سعید کا کہناتھا کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی، ناظرین کو اس لیے یہ زیادہ محسوس ہوا کہ ایک کردار جو خاموش رہتا تھا وہ جب بولا تو ایسا بولا۔

ایک سوال کے جواب میں ہمایوں نے بتایا کہ سب سے پسندیدہ سین آفس والا تھا جس میں عدنان صدیقی (شہوار ) مجھے میری بیوی (مہوش) کی تصاویر دکھاتا ہے، اس کے مکالمے بہت پسند ہیں کیونکہ وہ بہت چیلنجگ سین تھا۔

یارکرراؤنڈ میں پوچھے جانے والے ہمایوں سعید نےعائزہ خان کو خوبصورت اداکارہ، رومی کو بہت کیوٹ، شہوار کوشیطان، حرامانی کو ٹیچر، ندیم بیگ کو ڈائریکٹر، خلیل الرحمان کو کمال کا رائٹر، میرے پاس تم ہو کو ہٹ سیریل، فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو اچھی فلم قراردیا جبکہ مارننگ شوز سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صبح 7 بجے آتے ہیں۔

معروف شخصیات کی تصاویردکھا کر مشورہ دینے کے سیشن میں ہمایوں نے عائشہ خان کوکبھی کبھی فون کرلینے، عشنا شاہ کو ڈراموں میں کم نظرآنے ، طاہرشاہ کو گانا نہ گانے، حمیمہ ملک کو زیادہ کام کرنے اور عمران عباس کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا۔

اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی تصاویر دکھائے جانے پر اداکار نے دلچسپ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں میں کوئی مشورہ نہیں دےسکتا، میری مجال کہ ایسا کروں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube