Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ نے کا اعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 5 months ago

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز چھوڑ کر ’اسلام کی خدمت‘ کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعہ کی شام فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے مداح مجھ سے ایک بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے اب اسلام کی تعلیمات کی ترویج کیلئے اپنی خدمات پیش کروں گا۔‘

فیروز خان نے مداحوں سے اپنے لیے اور اپنے عزیزوں کیلئے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

انہوں نے ایک حدیث بھی شیئر کی جس میں پیغمبر اسلام ﷺ نے خواتین کے ساتھ بہتر سلوک کی ترغیب دی ہے۔ حدیث کے مطابق ’تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی خواتین کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔‘

ایک اور حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فیروز خان نے اپنے مداحوں کو خواتین کو دیکھ کر نظریں جھکانے کی ترغیب دی۔

فیروز خان کے متعدد ڈرامے اس وقت نشر ہورہے ہیں جبکہ ایک فلم ٹچ بٹن بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس فلم میں فیروز خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube