ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بھائی حاضرہے،علی ظفر نےلفظ ’بھائی‘ کے استعمال کی وجہ بتادی

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستانی گلوکار و اداکار ر علی ظفر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور ویڈیوز میں لفظ ’بھائی‘کے استعمال کی وجہ بتادی ۔

گانا ’میلہ لوٹ لیا‘کی ریلیز کے بعد اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ لفظ بھائی سے سب آسان ہوجائے گا کہ سب کا بھائی کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہے تو بھائی حاضر ہے ۔
کیا آپ نے لفظ بھائی سے کسی کو پیغام دیا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں گلوکار کا کہنا تھا کہ بھائی پیغام بھیجتا نہیں اب بھائی پیغام بھجواتا ہے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ شریف آدمی کو چھیڑا جائے تو وہ شرافت کی زندگی چھوڑ دیتا ہے، اب سب میرا نیا روپ دیکھیں گے۔

بعدازاں علی ظفر نے قہقہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سب مزاق ہے ، انہوں نے گلوکار علی عظمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علی عظمت کی ہمیشہ سے عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ ہمارے اسٹار ہیں

گلوکار کا کہنا تھا کہ جو بات شاعری میں کی جائے اس سے بہتر اظہار ہو نہیں سکتا، جب میلہ لگتا ہے تو آپ یا تو اس میں کھو جاتے ہیں یا پھر میلہ اپنے نام کرلیتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube