Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > videos

یاسرحسین نےاقراء کے نام کا ٹیٹوکیوں بنوایا؟

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 7 months ago

یہ نصف بہترسےمحبت کا ایک انداز ہے

سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے یاسر حسین اوراقراء عزیز سوشل میڈیا کی مقبول ترین جوڑی ہیں۔ یاسر کو ہمیشہ اقراء کیلئے ایک بہت ہی پیار کرنے والے شوہر کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

حال ہی میں یاسر نے اقراء سے محبت کا ایک اورثبوت اپنے بازو پراقراء کا نام لکھوا کردیا ہے۔

اداکار نے انسٹا اسٹوریز پر اپنی نصف بہتر کے نام کا ٹیٹو بنوانے کی ویڈیو شیئر کی ہے، آرٹسٹک فونٹ کے متلاشی یاسر نے یہ ٹیٹو معروف آرٹسٹ رمیزعارف سے بنوایا۔

یاسر نے اس حوالے سے اپنے احساسات شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ یہ ٹیٹو میرے لیے بازی پلٹ دینے والا ہے‘‘۔

سماء ڈیجیٹل کی جانب سے رابطہ کرنے پر یاسر حسین کا کہنا تھا کہ اقراء بہت خوبصورت نام ہے اور میں نے یہ ٹیٹو محبت کے اظہار کیلئے بنوایا ہے۔

ٹیٹو دیکھنے کے بعد اقراء کا ردعمل کیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں یاسر نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی تھی اور وہ میرے نام کا ٹیٹومجھ سے پہلے بنوا چکی ہیں جسے پبلک نہیں کیاگیا۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

ایوارڈز کی تقریب کے تقریبا ایک ماہ بعد سامنے آنے والی کچھ تصاویر پر یہ بھی کہا گیا کہ دونوں فروری میں ہی منگنی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube