Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

حریم فاروق نے وائرس پھیلانے کیلئے مدد مانگ لی

SAMAA | - Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: انسٹاگرام

ایک ایسے وقت میں جب دنیا کرونا وائرس کا سامنا کررہی ہے، معروف اداکار حریم فاروق نے اپنے مداحوں سے ایک وائرس پھیلانے کیلئے مدد مانگ لی۔

لیکن یہ وائرس وہ کسی نقصان نہیں بلکہ معاشرے کی بہتری کیلئے پھیلانا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ وہ واحد وائرس جو میں پھیلانا چاہتی ہوں ’’ خوش رہو وائرس ‘‘ ہے۔ اس کے عناصر میں خوشی، قہقہے، پیار، مثبت سوچ اور شکر گزاری ہے اور یہ انتہا سے زیادہ متعدی ( پھیلنے والا ) ہے، جس کیلئے کسی روک تھام کی ضرورت نہیں‘‘۔

حریم فاروق نے اپنے پیغام میں فالوورز سے درخواست کی اس وائرس کوپھیلانے میں جس حد تک ممکن ہوسکے میری مدد کریں۔

ٹی وی اور فلم کے علاوہ حریم فاروق پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ انہوں نے فلم ’’جانان‘‘ اور ’’پرچی ‘‘ میں معاون پروڈیوسر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس کے علاوہ مخلتف ایوارڈز شو سمیت سال 2018 میی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube