ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

برطانوی موسیقار کےنظم پڑھنےپراقوام عالم کیلئےعمران خان کاپیغام

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی موسیقار راجر واٹرز کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں پرجاری ظلم کے تناظر میں لکھی گئی نظم پڑھنے کو ٹویٹ کرتے ہوئے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راجر واٹرز نے بھارتی سماجی کارکن اور شاعرعامرعزیز کی نظم کا انگریزی میں حوالہ دیتے ہوئے  بھارتی شہریت کے متنازع قانون (سی اے اے ) کو فاشسٹ اور نسل پرستانہ قرار دیا۔

عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’جب وہ موسیقار جنہوں نے فروغِ امن کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائے رکھا، بھی ہندوستان میں جاری قتل و غارت گری پر آواز بلند کرنے لگ جائیں تو دنیا پر بیداری واجب ہوجاتی ہے‘‘۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ ’’اقوام عالم اپنا فرض نبھائیں اور بھارتی بربریت کا فوری نوٹس لیں۔ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑا ہونے کا یہی وقت ہے‘‘۔

واضح رہے کہ بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کے حوالے سے چند روز قبل نوجوان بھارتی شاعرعامرعزیز نے اپنی نظم کے ذریعے مودی سرکار کو کھلا چیلنج دیا تھا۔

پرجوش انداز میں پڑھی گئی 5 منٹ سے زائد دورانیے کی انقلابی نظم ’’سب یاد رکھا جائے گا‘‘ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

عامرعزیز نے نظم میں علی گڑھ ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اورمسلم مخالف قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے دیگرافراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوئے بھارتی انتہا پسندوں کو للکارتے ہوئے آئینہ دکھایا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube