ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اقلیتوں کیلئے ٹویٹ:شوبزشخصیات وزیراعظم کی گرویدہ ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بھارتی دارالحکومت دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے بعد ہونے والے مسلم کش فسادات میں بیگناہ انسانی جانوں کے زیاں کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے بعد شوبز کے معروف ستاروں نے تائید کرتے ہوئے ان کے موقف کو سراہا ہے۔

سٹیزن شپ ایمنڈمنٹ ایکٹ ( سی اے اے ) کے خلاف کیے جانے والے احتجاج میں 24 فروری کو امریکی صدرکے دورہ بھارت پرپہنچنے کے بعد تیزی آئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر ظلم ڈھانا شروع کردیے۔ مذہبی فسادات کاآغاز کردیا گیا اور مسلمانوں کی جان کے علاوہ املاک اور مساجد کو بھی نقصان پہنچایاجارہا ہے۔

اس مسلم مخالف قانون کے نفاذ کے بعد سے ہی بھارت میں مظاہرے جاری تھے۔ حالیہ فسادات کے نتیجے میں اب تک تقریبا 20 افراد جان سے جاچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ایسے میں وزیراعلیٰ اروند کیجروال کی جانب سے شہر میں کرفیو نافذ کرنے اور فوج بلانے کی درخواست دی جاچکی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے اپنی ٹویٹس میں پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بات کرتے ہوئے ان کے ساتھ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار سلوک کی صورت میں واضح کیا تھا کہ ایسا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

گلوکار فرحان سعید نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو ووٹ دینے پرفخرکااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں روزانہ آپ کیلئے دعا کرتا ہوں، اللہ کرے آپ پاکستان کو ان بلندیوں پر لے جائیں جن کا ہم صرف خواب دیکھتے ہیں ‘‘۔

اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’’یہ ہے میرے پاکستان کا لیڈر‘‘۔

وزیراعظم کی اس ٹویٹس کے ردعمل میں سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے انہیں اپنا فخر قراردیا۔

میزبان واداکارفہد مصطفیٰ نے بھی وزیراعظم کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ لکھا ’’پاکستان سب کیلئے ‘‘۔

اداکار فیصل قریشی نے اس ٹویٹ کو سراہتے ہوئے شکریہ اداکیا اور لکھا کہ ہم پاکستانی پرامن قوم ہیں‘‘۔

اداکار وگلوکار فخر عالم نے لکھا ’’ یہ ہمارے وزیراعظم ہیں ‘‘۔ پاکستان کے وزیراعظم، تمام پاکستانی برابر کے پاکستانی ہیں ‘‘۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube