ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

مہوش حیات کراچی ائیر پورٹ انتظامیہ کی شکر گزار

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اداکارہ مہوش حیات کی شکایت کے بعد کراچی ائیرپورٹ پر بیت الخلاء کی مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

چند روز قبل اداکارہ مہوش حیات کراچی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء میں گندگی اورلال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئی تھیں جس کا حکومت کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ’بدقسمتی سے انہیں کراچی ایئرپورٹ پر خواتین کے بیت الخلا استعمال کرنے کا اتفاق ہوا اور وہ خواتین واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر شدید حیران رہ گئیں‘۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی ایئر پورٹ پر جاری مرمت کے کام کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کراچی ائیرپورٹ کے بیت الخلاء کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں کراچی ائیرپورٹ آئی تھی جہاں مرد اور خواتین کے بیت الخلاء میں مرمتی کام جاری تھا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بیرونِ ملک سے آنے والوں کے لیے ملک کا ائیرپورٹ ہی سب سے پہلا تاثُر دیتا ہے جسے اچھا ہی ہونا چاہیے۔

بعد ازاں اداکارہ نے حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مرمت کے کام کا آغاز کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube