ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عمرشریف کی بیٹی کا انتقال: ڈاکٹر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹر فواد ممتاز کی گرفتاری کےلیے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

اتھارٹی نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ حرا عمر شریف کا آپریشن 8 روز قبل کشمیر میں کیا گیا تھا۔ دو روز قبل حرا شریف کو حالت غیر ہونے پر لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اتھارٹی اور ایف آئی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مشترکہ کارروائی کی لیکن ڈاکٹر فواد گھر سے غائب ہیں جبکہ فون کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ڈاکٹر فواد نے چینوٹ کے علاقے سے آخری کال کی تھی۔ ڈاکٹر فواد غیر ملکیوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے متعدد کیسز میں مطلوب ہیں۔

واضح رہے کہ عمر شریف ہیوسٹن میں ایک پروگرام میں شرکت کےلیے گئے ہوئے تھے، تاہم بیٹی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی وہ وطن واپسی کےلیے روانہ ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube