ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کالا جادو؟جمائمانےعمران خان،بشریٰ بی بی اورخود پرمبنی پوسٹرشیئرکردیا

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا پاکستان سے تعلق ختم نہیں ہوا۔ حالات حاظرہ پر گہری نظررکھنے والی جمائما سوشل میڈیا کے ذریعے کسی نہ کسی طورمختلف معاملات سے جڑی رہتی ہیں۔ ان کی ایک حالیہ ٹویٹ نے سبھی کوچونکا دیا۔

جمائما نے ایک فلمی انداز کا پوسٹر (پینا فلیکس ) شیئر کیا جس پر ان کی ، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پینٹ کیا گیا ہے۔ اس پوسٹر کا کیپشن ہے ’’تونے کیسا جادو کیا؟‘‘۔

عمران خان کوان کے موجودہ منصب یعنی وزرات عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھا دکھایا گیا ہے۔ پس منظرمیں جمائما مشرقی حلیے میں پُرسوچ انداز کے ساتھ ٹھوڑی پرہاتھ ٹکائے موجود ہیں۔

اس پوسٹر کی سب سے چونکا دینے والی بات بشریٰ بی بی کو جس انداز میں دکھایا گیا وہ جادوگروں کا سا ہے جو اپنے آگے گلوب رکھے کھڑی ہیں، اور غالبا کیپشن اسی مناسبت سے لکھا گیا ہے۔

جمائما نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ لالی ووڈ پوسٹر کسے پسند نہیں ہیں؟ یہ لاہور میں رہنے والے ایک دوست نے بھیجا‘‘۔

جمائما نے اردو کیپشن کوانگریزی میں ڈھالتے ہوئے لفظ کالا کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا ’’ تم نے کیسا کالا جادو کیا تھا؟ ‘‘ ۔

اگلی ہی ٹویٹ میں جمائما نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا ’’ اس کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں، مجھے یہ بہت پُرمزاح لگا جبکہ میں پاکستانی فلموں کے پوسٹرز، ٹرک اور اسٹریٹ آرٹ کی حقیقی مداح بھی ہوں ‘‘۔

جمائما کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پرتبصروں کا طوفان لے آئی، لیکن حسب معمول پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے جمائما سے واپنی والہانہ محبت کااظہار کرتے ہوئے ان کی ٹویٹ کوسراہا اور لطف اندوز ہوئے۔

 

سال 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے عمران خان اورجمائما گولڈ اسمتھ کی راہیں 2004 میں جدا ہو گئی تھیں لیکن شادی کے بعد حائقہ کا اسلامی نام پانے والی جمائما نے طلاق کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ لفظ ’’خان‘‘ جوڑے رکھا۔

جمائما کے بعد عمران خان نے جنوری 2015 میں ریحام خان سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، تاہم اس شادی سے متعلق کی جانےوالی چہ مگوئیاں اکتوبر 2014 سے جاری تھیں۔چند ماہ بعد ہی دونوں میں شدید اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں اور 30 اکتوبر 2015 کوعمران خان نے ریحام کو طلاق دینے کی تصدیق کی۔

اس کے بعد فروری 2018 میں عمران خان نے وٹو خاندان سے تعلق رکھنے والی روحانی شخصیت بشریٰ بی بی سے کی جن کے وہ خود بھی مرید تھے۔

اس شادی کی خبریں بھی میڈیا پرایک ماہ قبل سے وائرل تھیں لیکن بعد ازاں پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین (عمران خان ) نے شادی کا پیغام دیا ہے اورجواب کے منتظر ہیں۔ شادی ان کا نجی اور ذاتی معاملہ ہے۔اگر بشریٰ یہ پیشکش کو قبول کرتی ہیں تو عمران خان باقاعدہ طور پر عوام کو آگاہ کریں گے تب تک میڈیا سے التماس کرتے ہیں کہ وہ دونوں خاندانوں خاص طور پر بچوں کو وقت دیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube