Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

میں سگریٹ نہیں پیتامگر۔۔۔ فہدمصطفیٰ کی تصویرپریاسرحسین کاتبصرہ

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فنکار پبلک پراپرٹی تصور کیے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے ان کی جانب سے کیا جانے والا کوئی بھی اقدام اگرناپسندیدہ ٹھہرے تو اس پر تنقید کی جاتی ہے۔ نامور اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

فہد مصطفیٰ نے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ایک خصوصی پوز انسٹاگرام کی زینت بنایا جس پر اداکار یاسر حسین سمیت دیگر صارفین نے انہیں نصیحت کرڈالی کہ یہ کوئی اچھی بات نہیں، بیشتر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں فہد نے لکھا ’’ہنزہ ، ٹھنڈ اور ہم ‘‘۔

اس تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے لکھا ’’ آپ پاکستان کے سپراسٹار ہیں، سگریٹ نوشی کی تشہیرنہ کریں‘‘۔

یاسرنے حسب معمول مزاح کا دامن یہاں بھی ہاتھ سے نہ چھوڑا اور مزید لکھا ’’ آپ اتنے اچھے لگ رہے ہیں کہ میں سُٹا نہیں لگاتا مگر دل کررہا ہے‘‘۔

دیگر صارفین نے بھی اپنی تبصروں میں فہد مصطفیٰ پر واضح کیا کہ یہ اچھی عادت نہیں، اس لیے اسے گلیمرائز مت کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube