Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ویلنٹائنزڈے پرعثمان خالدبٹ کا پبلک سروس میسج

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 months ago

اداکارعثمان خالد بٹ نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنے انسٹا گرام پر ایک ’’پبلک سروس میسج ‘‘ (عوامی خدمت کا پیغام ) شیئر کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ میں شاہ زین کا کردار ادا کرنے والے عثمان خالد بٹ نے انسٹا پر ایس ایس جی گینگ کی 2 تصاویر شیئرکیں۔

یاد رہے کہ عہد وفا کے چاروں دوست خود کو ’’ اسپیشل ایس گینگ ‘‘ کہلواتے ہیں کیونکہ ان چاروں کے نام کا آغاز انگریزی حرف ایس سے ہوتا ہے، یعنی سعد، شاہ زین ، شہریار اور شارق۔

عثمان خالد بٹ نے اپنی پوسٹ میں گینگ کے دوستوں کو بتایا کہ وہ ان سب کیلئے بہت خوش ہیں اور ایس ایس جی پیار کی تمام کہانیوں میں سب سے بہترین ہے۔ کانیے ویسٹ نہیں۔

واضح رہے کہ کانیے ویسٹ ایک امریکی گلوکار، ریپر، ریکارڈ پروڈیوسر اور فیشن ڈیزائنر ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وہ سب سے بہترین ہیں۔

اس سے قبل عثمان خالد بٹ نے فیملی کے ساتھ سالگرہ منائے جانے کی تصویر شیئر کی تھی۔

ڈرامہ ’’عہد وفا ‘‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پیشکش اورلارنس کالج مری میں گہری دوستی کے بندھن میں بندھنے والے 4 دوستوں کی کہانی ہے۔ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔

کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube