ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بھائی کی شیندی میں مایاعلی اورشہریار منورکا ڈانس وائرل

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago

گزشتہ رات مایاعلی کے بھائی کی شیندی کی تقریب تھی

اداکارہ مایا علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوزاور تصاویر سوشل میڈیا پرخاص وائرل ہیں۔

قوالی نائٹ اور مایوں کے بعد گزشتہ رات شیندی (مہندی اور شادی کی مشترکہ تقریب ) میں مایا علی نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کے ساتھی شہریار منور کے ساتھ خوبصورت ڈانس کیا۔

دونوں کے ڈانس کے علاوہ کزنز کے ساتھ بھی مایا کے ڈانس کی ویڈیوز خاصی وائرل ہیں۔ شادی کی فوٹوگرافی معروف فوٹوگرافر بلال سعید کررہے ہیں۔

مایا کی بھابھی نوشہ حسین ان کی کزن اور گہری دوست بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایتکار عاصم رضا کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی ریلیز کے بعد سے ہی مایا اور شہریار کے درمیان گہری دوستی ہے اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ شہریار منور کی منگنی ٹوٹنے کی وجہ بھی مایا علی ہی ہیں تاہم اس حوالے سے شہریار کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube