ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عمران خان اورترک صدرکیلئے حمزہ علی عباسی کی ٹویٹ

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے ترک صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنی توقعات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا ترکی اور پاکستان کا بھلا کرے۔

حمزہ عباسی نے انسٹا پوسٹ کا آغازاس لائن سے کیا ’’پاک ترک دوستی اس بات کی حیرت انگیزمثال ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں‘‘۔

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حمزہ نے لکھا ، ’’ان دونوں رہنماؤں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ اللہ تعالی انہیں مخلص رکھے، ان کی رہنمائی اور مدد کرے۔

حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ کی خاص بات آخری لائن ہے جس میں حمزہ نے ترک زبان میں لکھا ’’ترجمہ : خدا ترکی اور پاکستان کا بھلا کرے‘‘۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ رات ہی وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ دیگر مصروفیات کے علاوہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ ہم پاکستانیوں سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے؟ پاکستان کےساتھ ہمارا دل کا رشتہ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube