ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ویلنٹائنزڈے منانے والےعمران اشرف کا پیغام ضرورپڑھیں

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2020 | Last Updated: 6 days ago

ہرسال کی طرح اس بار بھی ویلنٹائنز ڈے آیا اور گزر گیا، گو محبت کو کسی ایک ہستی سے مشروط نہیں کیاجاسکتا لیکن ہوتا یہی ہے کہ اکثریت اس دن کو کسی ایک کے لیے ہی وقف کردیتی ہے۔

اداکارعمران اشرف نے ویلنٹائنزڈے کے موقع پر انسٹا پوسٹ میں اس دن کو منانے والوں کے لیے منفرد پیرائے میں ایک دعائیہ شعر لکھ ڈالا۔

عمران اشرف نے لکھا۔۔۔

خدا کرے کہ آج کے سارے اقرارمحبت سچے ہوں
جھوٹے ہوئے تو ان پر یقین ہی نہ ہو

وعدے سارے وفا بنیں
بیوفا کے پاس دلیل نہ ہو

ایفیکٹ کے ساتھ اس پوسٹ کیلئے شیئر کی جانے والی عمران اشرف کی تصویر بھی کچھ نہ کہتے ہوئے بہت کچھ کہہ رہی ہے۔ اس ہر بھی ایک شعر درج ہے ’’ناداں ہو، ناسمجھ ہوں، بےکار ہی سمجھو ۔۔ دل روتا ہے ، ہونٹ ہنستے ہیں ، فنکار ہی سمجھو‘‘۔

یہ پوسٹ ظاہر کرتی ہے کہ وہ ویلنٹائنز ڈے کے حق میں نہیں اور جو مناتے ہیں ان سے بھی سمجھداری سے کام لینے کی توقع رکھتے ہیں۔

عمران اشرف ایک ورسٹائل اداکار ہیں جنہیں ڈرامہ سیریل ” رانجھا رانجھا کردی ” میں بھولا کے کردار سے صحیح معنوں میں شہرت حاصل ہوئی۔ ڈرامے میں بھولے کا ڈائیلاگ ” ہائے مزے ‘‘ زبان زد عام رہا۔ اس ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری کو بیحد پسند کیا گیا۔

کیرئیر میں کئی کامیاب ڈرامے کرنے والے عمران اشرف کا ان دنوں نیلم منیر کے ساتھ ڈرامہ ” کہیں دیپ جلے ” آن ائر ہےجبکہ اس کے علاوہ الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا جیسے مشہور ڈرامے بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube