Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

محبت کا کوئی ایک دن نہیں ہوتا، یاسرحسین کی منفرد وِش

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 7 months ago

یاسرحسین اور اقراء عزیز شادی سے پہلے بھی خبروں میں رہتے تھے تو شادی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر نت نئی پوسٹس ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ۔

ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر بھی یاسر نے انسٹا گرام پر اقراء کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کا یہ اظہار اس دن سے مشروط نہیں۔

یاسر نے اقراء کیلئے لکھا ’’ محبت کا کوئی ایک دن تو ہوتا نہیں ہے اس لیے آپ کو محبت بھری زندگی مبارک ہو‘‘۔

اس پوسٹ کیلئے یاسر کی جانب سے جو تصویر منتخب کی گئی ہے وہ ان کی شادی کے دن کی ہے۔ اس پوز کیلئے یہ جوڑی دلہن کے دوپٹے کی اوٹ میں کھڑی ہے۔

اقراء نے اپنی شادی کےدن کیلئے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ لباس منتخب کیا تھا۔

یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

ایوارڈز کی تقریب کے تقریبا ایک ماہ بعد سامنے آنے والی کچھ تصاویر پر یہ بھی کہا گیا کہ دونوں فروری میں ہی منگنی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube