ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

دین کی جانب جانے والےکا مذاق نہ اڑائیں، رابی پیرزادہ

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2020 | Last Updated: 1 week ago

رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی جنہوں نے میرے ساتھ یہ سب کچھ کیا تاہم شدید ڈپریشن میں دین کا سہارا لیا اور مشکلات کا سامنا کیا ۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں ایسے واقعات کی تاریخ رہی ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی نے کسی وجہ سے شوبز چھوڑ دیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں پہلی خاتون ہوں جس نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ یقینی طور پر بہت ساری مشکلات تھیں، جب میں نے یہ فیصلہ لیا تھا تو مجھے یورپ کے 12 ممالک میں پرفارم کرنا تھا ،میرے پوسٹر چھپ چکے تھے اور سب کچھ تیار تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے یہ فیصلہ کیا تو اس وقت میں نے شوز کے لیے ایڈوانس بھی لے لیا تھا جس کے باعث اس وقت میں مکمل طور پر ڈپریشن میں چلی گئی تھی مجھے لگا تھا کہ میری زندگی اب ختم ہوگئی ہے جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈبل معاوضے پر کام کی آفر بھی ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو مکمل یقین کے ساتھ بتا رہی ہوں کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالی میری مدد کر رہا ہے۔

شوبز کو عروج چھوڑنے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی آپ کو طاقت بخشتا ہے اس کی طرف بڑھنے والے شخص کا مذاق نہ اڑائیں، اگر میں شوبز جاری رکھتی تو لوگ چار پانچ دن میں بھول جاتے یا میں اس سے انکار کرتی رہتی ۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد اور میری والدہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، اگر آپ کے والدین آپ کی مدد کرتے ہیں تو آپ گمراہ ہونے سے بچ جاتے ہیں۔

عمرہ سے پہلے میری زندگی ایسی تھی جیسے میں نشے میں ہوں حالانکہ میں نے کبھی سگریٹ نہیں پی تھی یا شراب کو ہاتھ نہیں لگایا تھا، اس نے کچھ لمحات بھی شیئر کیے جس سے اس کی روح رواں ہوگئی جب وہ عمرہ ادا کررہا تھا۔۔

اگر میں شوبز جاری رکھتی تو میری زندگی عبرت ہوتی اگر اب مجھے سارے دنیا مل کر بھی اس طرف کھینچے تو میں ادھر نہیں جاسکتی ۔

ویڈیو لیک ہونے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے بحث نہیں کرتی تاہم جنہوں نے میرے ساتھ یہ کیا میں ان لوگوں کو معاف نہیں کرسکتی ۔

سیاست میں آنے کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں صرف منافقت ہے لوگ نہیں جانتے کون کیسا ہے میں ایک مصیبت سے نکل کر دوسری مصیبت میں نہیں جانا چاہتی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube