ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لاہور: قدیم چوبرجی عمارت کی بحالی کا کام جاری

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2020 | Last Updated: 4 months ago

رواں سال مکمل ہونے کا امکان

 

لاہور میں قائم قدیم چوبرجی عمارت کی بحالی کا کام جاری ہے۔آبادی کے بیچوں و بیچ واقع اس عمارت کے گرد فیملی پارک بھی بنايا جارہا ہے جو رواں سال مکمل ہونے کا امکان ہے۔

لال پتھروں سے بنی قدیم عمارت کے پچاس پچاس فٹ لمبے چار مینار ہیں۔ اس لئے اس کو چوبرجی کہتے ہیں۔ یہ لاہور کا تاریخی ورثہ ہے۔

پانچ سال قبل اس کی تزئین و آرائش کا کام  شروع کیا گیا،آج بھی یہاں مزدور اس پر بنی خوبصورت کاشی کاری کا کام محفوظ کرنے میں مصروف ہیں۔

تین ایکڑ پر محیط یہ عمارت کھنڈر میں تبدیل ہوچکی تھی اوراس کو آثار قدیمہ والے محفوظ کررہے ہیں۔ باغ کے چاروں اطراف جنگلے لگا کرغیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق چوبرجی کا کام رواں سال ہی مکمل کرکےاسےعوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube