ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

دس سال سے پی ٹی ایس ڈی سےلڑرہی ہوں، نازش جہانگیر

SAMAA | - Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکار، گلوکار اور ماڈل محسن عباس حیدر اور ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان پائے جانے والے تنازع کے دوران ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر کا نام سوشل میڈیا پر بہت زیادہ لیا جاتا رہا۔

تقریبا 7 سے 8 ماہ قبل فاطمہ اور محسن کے گھریلو جھگڑے میڈیا کے سامنے آئے جس کے بعد فاطمہ کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ محسن کا نازش جہانگیر کے ساتھ افیئر ہے۔ اس دوران نازش کی ایک انسٹا اسٹوری نے بھی معاملے کو خوب ہوادی۔

بعدازاں نازش اور محسن دونوں کی جانب سے ہی اس بات کی تردید کی گئی۔ بیوی پرتشدد اور بیوفائی کے الزامات میں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والے محسن عباس سے فاطمہ نے خلع حاصل کرلی اورمعاملہ ٹھنڈا پڑگیا۔

نازش جہانگیر نے محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات کا جواب دےدیا

حال ہی میں نازش جہانگیر نے طویل انسٹا پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ، پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر) کا شکار ہیں۔

نازش جہانگیر نے لکھا کہ ڈپریشن، پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈَس آرڈر) اور اضطراب بالکل حقیقی ہیں اورمجھے یہ بتانے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہورہی کہ میں گزشتہ 10 سال سے پی ٹی ایس ڈی ( ذہنی دباؤ کے بعد کی تکلیف دہ صورتحال) سے لڑ رہی ہوں ۔ حتیٰ کہ تھراپسٹ بننے کے بعد بھی یہ اکثر ہوتا رہتا ہے۔ پی ٹی ایس ڈی ایک سنگین ذہنی حالت ہے۔

یہ ایک ایسی کیفیت ہے جس کا شکار کسی خطرناک اور تکلیف دہ صورتحال سے گزرنے والے ہوتے ہیں۔تناؤ کی حالت میں ہارمونز میں اضافہ ہوتا ہے جو آپ کا بلڈ پریشر عارضہ طور پربڑھا دیتے ہیں۔ اس سے دل کی دھڑکن تیز ہونے کے علاوہ خون کی نالیاں بھی تنگ ہوتی ہیں۔

نازش کے مطابق بہت سارے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ پی ٹی ایس ڈی کا علاج نہ کروانا متاثرہ فرد اور اس سے جڑے لوگوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ نہ صرف فیملی ، دوستوں اور دوسرے افراد کے ساتھ آپ کے تعلقات کو متاثر کرتا ہے بلکہ شدید جذباتی پریشانیوں اور صحت سے جڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

فالوررز کو اس حوالے سے مزیدآگہی دیتے ہوئے نازش نے لکھا کہ پی ٹی ایس ڈی ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہاں تک کہ جب ماں مستقل طور پر ذہنی دباؤ کا شکار ہوتو تو اس سے بچوں کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔ بہت ساری علامات اور بھی ہیں لیکن کوئی ایسا فارمولا موجود نہیں کہ آپ اپنی پریشانیوں کا حل نکال سکیں۔ نازش نے بتایا کہ وہ عبادت کرتی ہیں ۔

واضح رہے کہ فاطمہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں نجی زندگی کے حوالے سے کشیدگی اور شوہر کی بیوفائی کا ذکر کرتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے کہ محسن عباس انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ بیٹے کی پیدائش ہوئی تو وہ کراچی میں ماڈل نازش جہانگیر کے ساتھ تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube