Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ثانیہ مرزا نے اپنا وزن کیسے کم کیا ؟

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ایک پوسٹ میں وزن کم کرنے کا حل بتا دیا۔

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کے حوالے سے ایک تصویر پوسٹ کرکے لکھا کہ 89 کلو بمقابلہ 63 کلو۔انہوں نے لکھا کہ ہم سب کے ہی کچھ اہداف ہوتے ہیں، اپنے تمام اہداف کو اپنا سو فیصد دیں اور پھر نتائج دیکھیں ۔

ثانیہ نے بتایا کہ انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کیا ۔

انہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ اپنے خوابوں کی پیروی کریں، خدا جانتا ہے کہ آپ کی حوصلہ شکنی کے لیے آپ کے ارد گرد کتنے لوگ موجود ہیں لیکن آپ کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube