Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شادی کی افواہوں کےبعد ثناءجاوید اور عمیرجسوال پہلی بارایک ساتھ

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 9 months ago

گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایوارڈ 2020 میں اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے ایک ساتھ شرکت کی۔ایوارڈ شو میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھ بیشتر مداح حیرت زدہ ہوگئے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کے حوالے سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔

بعدازاں ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور شادی بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تاہم اس خبر کے بعد پہلی بار کسی بھی تقریب میں دونوں ایک جوڑے کی شکل میں نظر آئے، شادی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے مداح دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت پرجوش تھے۔

دونوں نے کبھی بھی اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اپنے تعلقات سے متعلق بڑی خبروں کی تردید کی ہے ۔

پاکستان انٹرنیشنل ایوارڈ میں ثنا جاوید کو ڈرامہ سیریل ’رسوای‘میں عمدہ اداکاری کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ عمیر جسوال کو سال کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا ۔

تصاویر : انسٹاگرام 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube