Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

گلوکارہ میڈونا کی ہیری اور میگھن کو گھر کی پیشکش

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 6 months ago

امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا نے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو امریکا میں گھر دینے کی مشروط پیش کش کردی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں میڈونا نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں میڈونا نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو امریکہ میں اپنا گھر دینے کی مشروط پیش کش کی اور کہا کہ اگر شاہی جوڑا کینیڈا کے بجائے بقیہ زندگی امریکا میں گزارنا چاہے تو وہ انہیں نیویارک علاقے منہٹن میں واقع اپنا یہ فلیٹ کرائے پر دے سکتی ہیں۔

میڈونا نے ویڈیو میں کہا کہ وہ برطانوی جوڑے کو بتانا چاہتی ہیں کہ کینیڈا میں وہ جلد ہی بور ہوجائیں گے اس لیے انہیں وہاں کے بجائے امریکا میں شفٹ ہونا چاہیے۔

میڈونا نے اپنے گھر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فلیٹ 2 بیڈرومز، بڑے لان اور دیگر پرتعیش چیزوں پر مشتمل ہے اور یہ فلیٹ شاہی جوڑے کی توقعات سے کہیں زیادہ خوبصورت ہے اور انہیں یقین ہے کہ انہیں یہاں رہنے میں مزا آئے گا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube