ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ایوارڈ تقریب کیلئےشوبزستاروں کی دبئی روانگی،تصاویروائرل

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان انٹرنیشل اسکریننگ ایوارڈ 2020 کیلئے شوبزکے بہت سے معروف ستارے گزشتہ روز ایک ساتھ دبئی روانہ ہوئے۔

تقریبا سبھی نے دوران پرواز لی جانے والی سیلیفیاں اور تصاویر سوشل میڈیا پراپنے مداحوں کیلئے شیئر کیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

مومل شیخ نے اپنی تصویر کے علاوہ گروپ فوٹو شئیر کیا جس میں فرحان سعید، عروہ حسین، عشناشاہ، سارہ خان، نور خان، سونیا اور مومل خوشگوار موڈ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

سونیا حسین نے اپنی اسٹائلش سی تصویر شیئرکی۔ انہیں ڈرامہ سیریل ’’ عشق زہے نصیب ‘‘ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’’دیوارِشب ‘‘ کیلئے نامزد سارہ خان نے بھی خوب پوز دیا۔

سارہ کی چھوٹی بہن نور نے انسٹا اسٹوری میں تصویرشیئر کی۔

عروہ حسین کا اسٹائل ذرا ہٹ کرتھا۔

فرحان سعید نے بھی اپنی اور عروہ کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد ثناء جاوید بھی پیچھے نہ رہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکریننگ ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube