ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بھارتی نژاد مس انگلینڈآئندہ ماہ پاکستان آئیں گی

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

سُنا ہےپاکستانی بہت مہمان نوازہیں،بھاشامکھرجی

بھارتی نژاد ِمس انگلينڈ ڈاکٹر بھاشامکھرجی نے پاکستان کو غير ملکيوں کےليے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کروں گی۔

انگلینڈ میں سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بھاشا مکھر جی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں پہلی بار جانے کا موقع مل رہا ہے۔ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے سے ثابت ہوا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

بھاشا مکھرجی کے مطابق پاکستان جانے کےليے بہت پرُجوش ہوں، سُنا ہے کہ پاکستانی بہت مہمان نواز ہيں۔

بھاشاپیشے کے اعتبار سے ڈاکٹرہیں ، انہوں نے بتایا کہ میں نہ صرف مس انگلینڈ بلکہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے بھی پاکستان جا رہی ہوں، یہ ایک میڈیکل ٹور ہے جس میں میرے ساتھ میں دیگرڈاکٹرز اور سرجن شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیم پاکستان کے شہر لاہور اور گجرات جائے گی۔

گزشتہ ماہ ایک بیان میں برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2018 میں 4 لاکھ 84 ہزار برطانوی شہریوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور ان میں سے زیادہ تر کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube