دپیکاپڈوکون کے پرستارخان شعیب ’’چھپک‘‘ کی لکشمی بن گئے

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago

میک اپ کی جادوگری سے کسی کے انداز کو بھی بالکل ویسا ہی کاپی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے اس بار بھی کچھ الگ کردکھایا۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈو کون کو انتہائی پسند کرنے والے شعیب خان نے دپیکا کی نئی فلم ’’چھپک ‘‘ میں ادا کیے جانے والے تیزاب سے متاثرہ لڑکی کے کردار کو کاپی کیا ہے۔

 شعیب خان نے اس گیٹ اپ کے بعد انسٹا پوسٹ میں دنیا بھر میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خوتین کیلئے پیغام دیا ’’ روبی لپ اسٹک سے اپنا چہرہ چمکائیں ، اپنے بالوں کو ایک طرف کرلیں تا کہ آپ کا چہرہ مزید نمایاں ہو اور مسکرائیں۔ اپنے نشانات چھپانے کے بجائے سپر پاور کی طرح انہیں اڑا دیں۔ آپ خوبصورت ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

انہوں نے اپنے ہی تخلیق کردہ روپ کو آئینے میں دیکھنا تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے لکھا تیزاب صرف 30 سیکنڈز میں پلکوں، کان، ناک سمیت جہاں بھی لگے گوشت کو جلا دیتا ہے۔ اس میک اپ کے بعد مجھے اس سے متاثرہ افراد کی تکلیف اورصدمے کا اندازہ ہوا۔

آرٹسٹ نے دپیکا کیلئے اپنی پسندیدگی واضح کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’چھپاک ‘‘ کے بعد دپیکا کیلئے میرا پیاراور عزت نئی بلندیوں کو پہنچ رہی ہے۔ آپ نے تیزاب گردی سے متاثرہ افراد کو عزم وحوصلے سے زندگی میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ آپ میری حقیقی اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’’چھپک ‘‘ لکشمی نامی ایک نوجوان لڑکی کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس کے شادی سے انکار کرنے پراس پر تیزاب پھینک دیا گیا تھا۔ لکشمی نے اس کے بعد بھی ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنی جدو جہد جاری رکھی۔

لکشمی کا کردارادا کرنے والی دپیکا یہ فلم سائن کرنے کے بعد سے ہی بھارت مییں تیزاب سے ماتاثرہ لڑکیوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے خواتین میں ان کے حقوق سے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئے آواز اٹھا رہی ہیں۔

شعیب خان اس سے قبل فلم باجی راؤ مستانی اور اورم شانتی اوم میں بھی دپیکا کا ہو بہو انداز اپنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ملکہ ترنم نور جہاں کا ہوبہوانداز اپنا کرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے پر بھی باصلاحیت آرٹسٹ کی اس کاوش کا خاصا سراہا گیا تھا۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی فلم میلفشنٹ میں ان کے کردار اور فلم ’’جوکر ‘‘ کے مرکزی کردار کی ہوبہو کاپی بھی شعیب خان کے کریڈٹ پر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube