Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کراچی ائرپورٹ کےٹوائلٹ کی حالت زار پرمہوش حیات کاتبصرہ

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2020 | Last Updated: 8 months ago

اداکارہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا پر ملکی یا بین الاقوامی مسائل پر بات کرتی نظر آتی ہیں جس پر انہیں سراہنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتاہے۔ مہوش حیات اس بار پاکستان پہنچنے والے افراد پرٹوائلٹس کے حوالے سے برا تاثر پڑنے سے متعلق فکرمند ہیں۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پبلک ٹوائلٹس کی خراب حالت کی نشاندہی کرتے ہوئے ہر ایک سے اپنے کیے گئے ’’کارنامے ‘‘ کو صاف کرنے کی درخواست کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر مہوش نے ٹوائلٹ کی حالت زار پر انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’ بدقسمتی سے کراچی ائر پورٹ پر خواتین کیلئے مختص ٹوائلٹ استعمال کیا، گندا اور بدبو دار۔ حتیٰ کہ لال بیگ بھی نظر آئے۔ یہ نہ صرف مضرصحت ہے بلکہ کیا یہ وہ پہلا تاثر ہے جو ہم یہاں پہنچنے والوں کو دینا چاہتے ہیں‘‘؟۔

اداکارہ نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ یہ سب سے زیادہ بنیادی سہولیات ہیں ، اس لیے انہیں صاف رکھیں۔

مہوش کی ٹویٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں بیشترسوشل میڈیا صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کی جبکہ بعض نے ان کےٹویٹ کو پاکستان کی بدنامی کرنا کہتے ہوئے تنقید بھی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube