ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اداکار محسن عباس کا اپنے بچے کا خرچہ دینےسے انکار

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اداکار محسن عباس نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کے خرچے کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔

فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے بچے کے خرچ کے دعویٰ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

جج کے روبرو محسن عباس نے جواب جمع کروادیا، اداکار و گلوکارمحسن عباس نے مالی حالات کی وجہ سے اپنے بچے کا خرچہ دینے سے معذوری ظاہر کر دی ۔

محسن عباس کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سابق اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کیے،میں بیروزگار ہوں، ماہانہ کچھ بھی کما نہیں رہا،میرے مالی حالات آج سخت خراب ہیں ، سابق بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 27 جنوری کو بحث کے لیے طلب کرلیا ۔

محسن عباس نے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق سابق اہلیہ کی درخواست پر کاروائی کرئے۔

یاد رہے کہ اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ ماڈل فاطمہ سہیل نے بچے کے خرچے کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube