ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

محبوب آپ کے قدموں میں

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

حال ہی میں ہنی مون کے بعد سری لنکا سے واپس آنے والی نئی نویلی جوڑی اقراء عزیز اوریاسر حسین ان دنوں شادی کی دعوتیں کھانے میں مصروف ہیں۔

اقراء کی والدہ کے گھر پر دعوت کے دوران یاسر حسین نے انسٹا پر 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن دیے۔

پہلی تصویر میں کرتا پاجامہ میں ملبوس اداکارپوسوچ انداز میں صوفے پر بیٹھے ہیں۔ یہاں یاسر نے لکھا ’’دعوتِ ساس، میرا مطلب ہے خاص ‘‘۔

دوسری تصویر میں یاسر توکرسی پر براجمان ہیں جبکہ اقراء ان کے پاس فرش پر بیٹھی ہیں، دونوں کا فوکس کیمرہ نہیں لیکن کوئی ایسی بات ضرور ہے جس سے وہ محظوظ ہو رہے ہیں۔

چٹکلے چھوڑنے کیلئے معروف یاسر حسین نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ’’ محبوب آپ کے قدموں میں مگر صرف تصویر کی حد تک، ورنہ بیوی کا مقام سر آنکھوں پر‘‘۔

اور یہ کیپشن کچھ ایسا غلط بھی نہیں کیونکہ اقراء کا خیال رکھنے میں یاسر کبھی پیچھے نہیں دکھائی دیتے، ہنی مون کے دوران انہوں نے پاکستانی کھانوں کی دلدادہ اقراء کو مرغ پلاؤ بھی پکاکرکھلایا تھا۔

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شو بزساتھیوں سمیت بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے اس جوڑی کا دفاع کیا۔

ایوارڈز کی تقریب کے تقریبا ایک ماہ بعد سامنے آنے والی کچھ تصاویر پر یہ بھی کہا گیا کہ دونوں فروری میں ہی منگنی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا تھا۔ دونوں کی شادی 28 دسمبر کو کراچی میں ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube