ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

انڈین پنجابی فلموں کے اداکار گپی گریوال کی پاکستان آمد

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago

 بابا گرونانک کی جنم بھومی پر آنے والے انڈین پنجابی فلموں کے اداکار گپی گریوال کو پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے اپنا گرویدہ کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار گپی گریوال نے بتایا کہ ان کا بہت عرصے سے پاکستان آنے کا پلان تھا لیکن ان کا بلاوا نہیں آیا تھا، اب انہیں بابا جی نے بلایا ہے تو وہ بابا جی کے گھر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں جس سے بھی ملے ہیں انہیں بہت پیار محبت ملا ہے، سب اپنے ہی لوگ ہیں،زلفی بخاری کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں کیونکہ انہوں نے ہی یہ سب انتظامات کیے ہیں۔

گپی گریوال نے کہا کہ ان کا گاﺅں یہیں پاکستان میں ہے اور وہ وہاں بھی جانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار گپی گریوال پیر کے روز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں سے انہیں ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتار پور صاحب لے جایا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube