ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پاکستان میں شاید ہی کوئی ایساہو،حراکیلئے مانی کی تعریف

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ حرا عام زندگی میں خاصی شوخ و چنچل واقع ہوئی ہیں جن کی اپنے شوہر سلمان شیخ عرف مانی سے گاڑھی چھنتی ہے۔ انٹرنیشنل ایوارڈ کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد ہونے پر مانی نے بھی حرا کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے اچھا شوہر ہونے کا بھرپور ثبوت دیا۔

ڈرامہ ’’دو بول ‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ نامزد ہونے پرمانی نےتعریفی پوسٹ میں لکھا ’’ تم نے محدود وقت مین سب کچھ حاصل کرلیا۔ پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے بطور میزبان کیرئیر اسٹارٹ کیا، کامیڈی کی، شوبز میں آنے سے پہلے شادی کی ہو۔ 2 بچوں کے بعد سنجیدہ اداکاری میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو‘‘۔

اداکار نے باصلاحیت بیوی کی تعریف میں مزید لکھا کہ ’’تم ایک شاندار اداکارہ ہو اور مزے کی بات یہ ہے کہ شوٹنگ سے پہلے اور بعد میں تم ایک نرم مزاج ، عام سی ،گھریلوسی حرا ہو‘‘۔

اتنی تعریفوں کے بعد مانی نے حرا کو یہ نصیحت بھی کی کہ ایسے ہی سر جھکا کر چلتی رہو۔

مانی اور حرا کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بیٹے ابراہیم اور مزمل ہیں۔

حرا مانی کے علاوہ اس کیٹگری میں عائزہ خان، حنا الطاف، مومل شیخ، سجل علی، صبا قمر، ثناء جاوید ، سارہ خان اور صنم بلوچ کو نامزد کیا گیا ہے۔

انسٹا گرام پوسٹ میں حرا نے اپنی نامزدگی پر شکریہ ادا کیا۔پاکستان انٹرنیشنل اسکریننگ ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

حرا مانی کے آن ائر ڈراموں میں مقبولیت کے لحاظ سے سرفہرست خلیل الرحمان قمر کا تحریر کردہ ڈرامہ “میرے پاس تم ہو‘‘ ہے جس میں انہوں نے بورڈنگ اسکول کی ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ ’’دو بول‘‘ میں حرا کی رومانٹک پرفارمنس کو بھی خاصا پسند کیا گیا تھا۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکریننگ ایوارڈز کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube