ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لاہور:اسٹیج ڈرامےکےذریعےمعاشرےکےمسائل کااحاطہ

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

دیکھنےوالےدنگ رہ گئے

لاہورمیں معاشرتی مسائل اورغربت کےمارے نوجوان کے حالت زندگی پراسٹیج ڈرامہ پيش کياگيا۔فنکاروں نےانسانی زندگی کےاتارچڑھاؤ کا اس طرح احاطہ کیا کہ ديکھنے والےداد دئيے بغيرنہ رہ سکے۔

معاشی مسائل اور نادان دوستوں کا بہکاوا ایسا ہوا ہے کہ گناہ کی دلدل ميں ضمیر کی پکار کوئی کوئی سنتا ہے۔

الحمرا آرٹس کونسل ميں پيش کيے گئے کھيل ميں ايسے نوجوان کی زندگی کی کہانی بيان کی گئی جومالی مسائل اور دوستوں کے بہکاوے میں آ کرگناہ کی دلدل میں قدم رکھ ديتا ہے۔

معاشرے کی زنجیروں میں جکڑا نوجوان رہائی کےلئےلاکھ جتن کرتا ہے لیکن ماضی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔

ڈرامے کے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ سچی لگن کے ساتھ قابل رہنماء مل جائے تو انسان بدی کو شکست دے کرنيکی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube