ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

سجل کی سالگرہ احداورثمررضا میرنے یادگاربنادی

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی 26ویں سالگرہ منائی۔ اس خاص دن پر احد رضا میر نے منگیتر کے نام ایک چھوٹا سا لیکن خوبصورت پیغام لکھا۔

احد نے سوشل سائٹ انسٹا پر سجل کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے جس تصویر کا انتخاب کیا اسے بھی ان دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹا پوسٹ میں احدرضا میر نے لکھا ’’ ہیپی برتھ ڈے سجل، تم آج ، کل اور ہمیشہ میری پسندیدہ ہو‘‘۔

سیاہ لباس میں بنوائی گئی اس تصویر اور احد کے پیغام دونوں پر ہی تعریفی تبصروں کی بہتات میں اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور بیشتر نے لکھا آپ دونوں ہمارے پسندیدہ ہیں۔

احد رضا میر کی والدہ نے گرشتہ روز ہونے والی بہو کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’’ ہیپی برتھ ڈے مائی لو، دنیا تمہارے ساتھ ایک بہترجگہ ہے‘‘۔

ثمر رضا میر کی انسٹا اسٹوریز میں سجل کی سالگرہ کا کیک اور پھول بھی خوب لگ رہے تھے۔

سجل نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں اپنی بڑی بہن صبور علی کی جانب سے سالگرہ کی دلچسپ انداز میں دی گئی مبارکباد بھی شیئر کی۔

ڈرامہ سیریل “یقین کا سفر” سے ہٹ ہونے والی سجل اور احد کی جوڑی ایک بار پھر ’’یہ دل میرا ‘‘ میں دیکھی جا رہی ہے اورمنگنی کے بعد سے مداحوں کو ان کی شادی کا انتظار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube