Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یمنیٰ زیدی کا شاعری کےذریعےاللہ پرمضبوط ایمان رکھنےکا پیغام

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 6 months ago

یمنیٰ نے اپنی لکھی ہوئی نظم پڑھی

اداکارہ یمنیٰ زیدی کو باصلاحیت اداکارہ تو مانا جاتا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کے علم میں ہو گی کہ وہ اداکاری کے علاوہ شاعری کا ٹیلنٹ بھی رکھتی ہیں۔

انسٹا گرام پراپنے خیالات کو شاعری میں ڈھال کر شیئر کرنے والی یمنیٰ نے سب کیلئے ایک چھوٹا سا پیغام دیا۔

یمنیٰ نے لکھا ’’ اس بات کا ہمیشہ یقین رکھیں کہ کوئی بھی کام اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوتا ہے، یہی وہ یقین ہے جو اللہ پر آپ کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے‘‘۔

وقت سب تالے کھول دیتا ہے

ہرجواب ایک ایک کر کے بول دیتا ہے

ہم پریشان سے کھڑے وقت کی گرد میں

ہمیں وہ صبح اورشام میں ہی رول دیتا ہے

گر یقین کرو دل کی آنکھ سے

تو کس کس مہربانی میں وہ ہمیں تول دیتا ہے

وقت سب تالے کھول دیتا ہے

ہر جواب ایک ایک کر کے بول دیتا ہے

یمنیٰ کا شمار انڈسٹری کی انتہائی بااخلاق اور ہنس مکھ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے معروف ڈراموں میں خوشی ایک روگ، میری دلاری، دِل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم ، گزارش، کانچ کی گڑیا، پنجرہ، معصوم ، ذرا یاد کر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یمنیٰ کے آن ائر ڈرامے ’’ عشق زہے نصیب ‘‘ میں بھی ان کا کردار بیحد پسند کیا جا رہا ہے، یمنیٰ کے علاوہ اس ڈرامے میں اداکار زاہد احمد اور سونیا حسین مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube