ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عائزہ خان کی گلابوں بھری 29ویں سالگرہ

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مہوش اداکارہ عائزہ خان آج (15 جنوری ) اپنی 29ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

پندرہ جنوری 1991 کو دنیا میں آنے والی عائزہ خان نے اپنی 29ویں سالگرہ کا اہتمام ذرا منفرد طریقے سے کیا تھا۔ رات کے 12 بجتے ہی مخملیں گلابی پاجامہ سوٹ ملبوس عائزہ نے یہ سالگرہ اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔

خوبصورت تصاویرکے حوالے سے عائزہ اور دانش نے کبھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ کوئی تہوارہو یا فیملی فنکشن، اس فیملی کی تصاویر ہمیشہ توجہ کھینچ لیتی ہیں۔

عائزہ کی بیٹی حورین نے بھی انہی جیسے کپڑے پہن رکھے تھے ، دونوں کی کیوٹ تصاویر عائزہ نے انسٹا پرشیئر کیں۔

کیک کاٹتے ہوئے دانش اور عائزہ کی دلکش تصاویر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔

عائزہ اور دانش کی شادی اگست 2014 کو ہوئی تھی۔ اس جوڑی کے 2 بچے ہیں۔ 4 سالہ بیٹی کا نام حورین جبکہ 2 سالہ بیٹے کا نام ریان ہے۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو دیگر ڈراموں کے علاوہ خلیل الرحمان قمر کا تحریر کردہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہا ہے۔ اس ڈرامے کی آخری قسط ہفتہ 18 جنوری کی شب سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube