ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بی پی ایل میں محمدعامرکی شاندارکارکردگی پربیٹی کی داد

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 days ago

عامرکی اہلیہ نے سوشل میڈیا پرویڈیوز شیئرکیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر ان دنوں بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

عامرکی بیٹی منساء اپنے بابا کی شاندار پرفارمنس کیلئے دعاگو ہونے کے ساتھ ساتھ میچ وننگ کارکردگی پرانہیں داد بھی خوب دیتی ہیں۔

فاسٹ بالرکی اہلیہ نرجس نے ٹوئٹر اورانسٹا پر منساء کی 2 ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں وہ میچ کے دوران عامر کیلئے دعا کر رہی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں چوتھی وکٹ لینے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آمین کہہ رہی ہیں۔

نرجس نے ٹوئٹر پرلکھا ’’ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں، بابا کو ٹی وی پر دیکھتے ہی منساء دعا کرتی ہے۔ دوسری ویڈیو میں لکھا ’’ بابا کے چوتھی وکٹ لینے پر ایکسائٹمنٹ ‘‘۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں محمد عامر کھلنا ٹائیگر کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے راج شاہی رائلز کیخلاف 4 اوورز میں 17 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube