ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عاصم اظہرکو کانسرٹ میں خاص دوست مل گیا

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 days ago

عاصم نے یہ ویڈیوشیئرکرنے کا وعدہ کیا تھا

..

شوبز شخصیات کو بام عروج تک پہنچانے میں سب سے اہم کردار ان کے پرستاروں کا ہوتا ہے جن کی پسندیدگی اس بات کی سند ہوتی ہے کہ کوئی اپنے کام میں کتنا ماہرہے۔

گلوکار عاصم اظہر کو بھی کانسرٹ میں ایک ایسا ہی پرستار ملا جسے ان کے تمام گانے یاد تھے۔ عذیرنامی اس اسپیشل چائلڈ نے گلوکار کی ہر پرفارمنس کو بھرپور انجوائے کرتے ہوئے ساتھ ساتھ گایا جسے عاصم نے بھی نوٹس کیا اور کانسرٹ کے بعد اپنے اس مداح سے ملاقات کی۔

انسٹا پوسٹ میں عاصم اظہر نے اسلام آباد میں ہونے والے کنسرٹ کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک نیا دوست بنایا۔ عذیر کو میں نے ہجوم میں اپنے ساتھ ساتھ گاتے اور لطف اندوز ہوتے دیکھا جس سے مجھے دلی خوشی ہوئی۔

عاصم اظہر نے اس خصوصی بچے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مجھے کبھی بھی ہمت نہ ہارنا سکھایا۔

عذیر نے عاصم کے ساتھ ساتھ ان کے گانے ’’ترستی ہیں نگاہیں ‘‘ اس خوبی سے گنگنایا کہ خود عاصم نے بھی حیران ہوتے ہوئے کہا ’’کیا بات ہے‘‘۔

یہ ویڈیو کنسرٹ کے بعد بیک اسٹیج پر بنائی گئی اور عاصم نے اس بچے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس پوسٹ کو انسٹا گرام پر شیئر کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube