ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

برطانوی شہزادہ ہیری نوکری مانگنے لگے؟

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

برطانوی شہزادے ہیری نے ڈزنی کپمنی کے سی ای او سے اپنی اہلیہ میگھن کیلئے ملازمت مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

 رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری کی ہالی ووڈ پروڈ یوسر و ڈزنی کے سی ای او سے اپنی اہلیہ میگھن مرکل کے لیے آواز ڈبنگ کی ملازمت مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہزادہ ہیری نے گزشتہ برس جولائی میں مشہور ہالی ووڈ فلم لائن کنگ کے پریمئر کے موقع پر میگھن مرکل کے لیے ڈزنی سی ای او باب آئیگر سے وائس اوور کی ملازمت کا سوال کیا۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ ’میری اہلیہ کو کام چاہیے‘۔

تاہم رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جبکہ ان پروجیکٹس سے ملنے والا معاوضہ ایک فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا، میگھن اس سے قبل بھی کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرچکی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کے میگھن مارکل اداکاری کے علاوہ فیشن انڈسٹری سے بھی کافی جڑی ہوئی ہیں اور کئی بڑے بڑے برینڈز میگھن مارکل کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری سے مئی 2019 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube