ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ناصرخان جان کی پرنس ہیری سے ملاقات

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹارناصرخان جان کو بھلے سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ ان کا لیول دوسروں سے ذراہٹ کر ہے۔

ناصر خان جان کسی ویڈیو میں میک اپ سکھاتے نظر آتے ہیں تو کبھی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کیلئے ٹپس دے رہے ہوتے ہیں، کبھی کچھ ایسا بھی کر ڈالتے ہیں کہ ویڈیو ہی متنازع قرار پاتی ہے۔ اس بار بات ذرا آگے نکل گئی ہے، ناصر نے امریکی اہلیہ کے ساتھ شاہی حیثیت ٹھکرانے والے برطانوی شہزادے ہیری سے متعلق ایک اہم انکشاف کرڈالا۔

اپنی اور ہیری کی تصویر (فوٹوشاپ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ناصر خان جان نے بتایا کہ شاہی خاندان کے چھوٹے سپوت کے اس بڑے فیصلے کی وجہ کوئی اور نہیں خود ناصر خان جان ہیں۔

سوشل اسٹار نے لکھا ’’ آج ہیری کے ساتھ ملاقات میں تفصیل سے بات ہوئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے شاہی خاندان کیوں چھوڑ دیا؟ اس نے جواب دیا، دیکھ ناصر ہم بچپن کے دوست ہیں، تو دنیا کی مشہور شخصیت بن گیا اور میں شاہی خاندان کا حصہ ہو کربھی تجھ جتنی شہرت حاصل نہ کرسکا۔ اب میں تہمارے جیسا بننے کا فیصلہ کرچکا ہوں ‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے ناصر خان جان کی اس پوسٹ پر تنقید کے بجائے انہیں خوب سراہا اور کھلے دل سے تسلیم کیا کہ ایسا صرف وہی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو پرنس ہیری اور میگھن مارکل نے انسٹا گرام پر شاہی خاندان سے علیحدگی کا اعلان کيا تھا۔ دونوں اس وقت بیٹے آرچی کے ہمراہ کینیڈا میں موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube