Saturday, July 4, 2020  | 12 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ضرورت رشتہ:جاپانی ارب پتی کوچاندتک سفرکیلئےخاتون کی تلاش

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 6 months ago
یہ تصویر سوتی بائز سے لی گئی ہے

ارب پتی جاپانی کو چاند تک سفر کیلئے گرل فرینڈ کی تلاش ہے، جاپانی کی جانب سے لڑکی تلاش کیلئے آن لائن اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ارب پتی جاپانی یوساکو مائزاوا اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے چاند تک سفر کیلئے ہمسفر کی تلاش شروع کردی ہے۔

یوساکو مائزاوا کی جانب سے یہ اشتہار ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب انہوں نے جاپانی اداکارہ سے علیحدگی اختیار کی۔

آئن لائن جاری کردہ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ یوساکو مائزاوا کو غیر شادی شدہ 20 سال یا اس سے زائد عمر کی خاتون کی تلاش ہے، جو اس کے ساتھ زندگی کو بھرپور طریقے سے گزار سکے۔

یوساکو مائزاوا کا کہنا تھا کہ وہ تنہائی کا شکار ہیں اور اپنی تنہائی بانٹنا چاہتے ہیں۔ یوساکو مائزاوا کا مزید کہنا تھا کہ میں اب تک اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارتا آیا ہوں اور اب میری عمر 44 سال ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک اکیلا پن اور کمی موجود ہے اور یہ جذبہ مجھ پر اتنا حاوی ہو رہا ہے کہ میں صرف ایک خاتون کے پیار کے علاوہ اور کچھ سوچ نہیں پاتا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اشتہار کے ساتھ یوساکو مائزاوا کا کہنا تھا کہ”تم کیوں نہیں چاند پر جانے والی پہلی خاتون بنو”۔ اس اشتہار میں ارب پتی کی جانب سے ایک ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے اور لڑکیاں 17 جنوری 2020 تک یوساکو مائزاوا کو اپنی درخواست بھیج سکتی ہیں۔

یوساکو مائزاوا تمام درخواستیں وصول ہونے کے بعد پسند کی جانے والی لڑکی کا نام مارچ کے آخر میں اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ یوساکو مائزاوا مہنگی ترین اشیا خریدنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ آئن لائن فیشن کمپنی زوزو کے مالک تھے، جسے انہیں نے گزشتہ سال یاہو کو بیچا۔

توقع ہے کہ سال 2023 میں پہلا مشن چاند پر جائے گا، جس میں یوساکو مائزاوا کا نام بھی شامل ہے۔ یوساکو مائزاوا کی جانب سے آدھے درجن افراد کو بھی اپنے ساتھ چاند پر لے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube