ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بےآسرابچےکےشوق کی تکمیل کیلئےنادیہ جمیل کاشوبزشخصیات کےنام پیغام

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ نادیہ جمیل کا نام بچوں سے محبت اور فلاحی خدمات کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ نادیہ نے ایک بےگھر بچے کے شوق کی تکمیل کیلئے شوبز شخصیات کے نام پیغام دیا ہے۔

نادیہ ایک چائلڈ پروٹیکشن ورکر ہیں اور اس حوالے سے وہ گاہے بگاہے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے گلوکاری کا شوق رکھنے والے بچے کو موقع فراہم کرنے اور اس کی حوصلہ افزائی کیلئے گلوکار علی ظفر، راحت فتح علی خان،عاصم اظہر، ٹی وی ہوسٹ ندا یاسر، جگن کاظم اور اداکار شان شاہد سمیت دیگر کو ٹیگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

علی رضا نام کا یہ بچہ مقبول ترین نعتیہ قوالی ’’تاجدار حرم ‘‘ پڑھ رہا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں نادیہ نے لکھا ’’علی رضا کے والدین نہیں ، صرف ہم ہیں۔ وہ بستر پر دعا پڑھ کر جانا پسند کرتا ہے اور اسے گانا بھی بہت پسند ہے‘‘۔

نادیہ نے کافی عرصہ بعد ڈرامہ ’’دمسہ ‘‘ کے ذریعے ٹی اسکرین پرواپسی کی ہے، ڈرامے کی کہانی بچوں کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے جس کی کہانی اسماء نبیل نے تحریر کی ہے جبکہ نجف بلگرامی ڈائریکٹر ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube