ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

میگھن مارکل بیٹے کے ہمراہ کنیڈا چلی گئیں

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ واپس کینیڈا چلی گئیں۔

بدھ کے روز برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے شاہی حیثیت سے دستبردارہونے کافیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کریں گے۔

برطانوی ٹی وی سکائی نیوز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ڈچز کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ میگھن مارکل اپنے بیٹے آرچی کے ساتھ واپس کینیڈا چلی گئی ہیں۔

میگھن اور ہیری کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد منگل کو لندن پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنی شاہی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں تاہم اب وہ اپنے بیٹے کو لے کر واپس کینیڈا چلی گئی ہیں، ترجمان کے مطابق میگھن اور آرچی کینڈا میں ہی قیام کریں گے۔

پرنس ہیری اور میگھن نے اپنے بیان میں یہ بات بھی واضح کی تھی کہ وہ برطانیہ اور شمالی امریکہ میں اپنا وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ، اور شاہی خاندان کی سرپرستی میں فرائض کی انجام دہی اور ان کا احترام کرتے رہیں گے۔ملکہ برطانیہ کے ساتھ مکمل حمایت رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube