ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

آن لائن ملبوسات کےکاروبارسےلاکھوں روپےکمائیں

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago

لڑکیوں کی مشکل آسان

سونے کے زیورات کے بعد شادی میں دوسرا بڑا محاذ ہوتا ہے۔ خوبصورت ڈریسز دلہن کا خواب ہوتا ہے۔ دلہن چاہتی ہے کہ وہ مہنگا ترین ڈریس پہن کر اس دن کو یادگار بنائے۔ آن لائن ڈریس نے لڑکیوں کی مشکل آسان بنادی ہے۔

کراچی کی لائبہ نے لڑکیوں کی مشکل حل کردی ہے۔ انھوں نےلاکھوں روپے مالیت کے ڈریس کرائے پر آن لائن فراہم کرنا شروع کردئیے ہیں۔ 12 لاکھ روپے مالیت کا ڈریس صرف 95 ہزار روپے میں مل جاتا ہے۔ 8 لاکھ روپے مالیت کے عروسی لباس کو چند گھنٹوں کے لیے 65 ہزار روپے میں فراہم کردیا جاتا ہے۔

لائبہ نے بتایا کہ انھوں نےاپنی دوست کو دیکھ کر یہ کام شروع کرنے کا سوچا۔ ان کی دوست نے بھی کہیں سے شادی کی تقریب کے لیے کرائے پر لباس لیا تھا۔

ڈیڑھ سال پہلے 25 ڈریسز سے کام شروع کرنیوالی لائبہ کے پاس اب مختلف ڈیزائنرز کے 1000 ڈریسز موجود ہیں۔ ابتداء میں لائبہ صرف 8000 روپے ماہانہ کماتی تھیں، لیکن اب ان کی ماہانہ آمدنی 12 لاکھ سے 15 لاکھ روپے ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube