ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پنجاب لوک میلہ 2020 جاری،ہزاروں افراد کی شرکت

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2020 | Last Updated: 5 months ago

صوبےکی ثقافت کی عکاسی

لاہور میں پنجاب لوک میلہ 2020 سجایا گیا جس میں فنکاروں نے دل موہ لینے والی پرفارمنس پيش کرکےسماں باندھ دیا۔سرد موسم کے باوجود شائقين کی بڑی تعداد نے ایونٹ کو انجوائے کررہے ہیں۔

پنجاب لوک میلہ 2020 باغ جناح کے اوپن ائیر تھیٹر میں سجايا گيا۔گلوکارہ کوثر جاپانی نےاپنی میٹھی آواز میں خوبصورت سرائیکی گیت سنا کر خوب داد سمیٹی ۔

گلوکار ندیم عباس نے سريلی آواز کا جادو جگایا تو حاضرین نے بھی دل کھول کر داد دی۔شہنائی اورڈھول کی سنگت میں صحرائی جہاز اور علاقائی فنکاروں کی ثقافتی پرفارمنس دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

گلوکار شیر میانداد نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علیخان کا گايا ہوا صوفیانہ کلام پيش کرکےمحفل لوٹ لی۔ سات روزہ لوک میلےمیں نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کے لئے دستکاری کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube