Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز، شاندار جشن

SAMAA | - Posted: Dec 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 31, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سڈنی ہاربر پر خوبصورت آتشبازی کا مظاہرہ

نيوزی لينڈ اور آسٹريليا ميں دو ہزار بيس کا آغاز ہوگيا، آکلينڈ ميں آسمان آتشبازی سے جگمگا اٹھا،سڈنی بھی رنگ برنگی روشنيوں سےجھلملاتا رہا ۔

نيوزی لينڈ ميں سال نو کا آغاز نئی امیدوں اورروشن امکانات کے ساتھ ہوگيا، آکلينڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جہاں آسمان رنگ و نور ميں نہاگيا، جگمگاتی روشنيوں کا سحرانگيز نظارہ دیکھنے میں آیا، ہزاروں افراد نے سال نو کا جشن بھرپور منايا۔

آسٹريلياميں 2020کاگرمجوشی سے استقبال ہوا، سڈنی ہاربر پر خوبصورت آتشبازی کا مظاہرہ ہوا، ہزاروں افراد نے یہ منظر دیکھا اور اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔

جاپان، شمالی کوریا، ہانگ کانگ، ملائیشیا و دیگر ایشیائی ممالک میں بھی سال نو کا بھرپور انداز سے استقبال کیا گیا۔

  دبئی ميں برج خلیفہ پر آتش بازی کی جائے گی، دبئی فاؤنٹین پر ہزاروں کا مجمع يہ نظارہ کرے گا۔

امريکا ميں نيو يارک کے ٹائمز اسکوائر پر کرسٹل بال سجا دی گئی۔

دنيا کے ديگر ممالک ميں بھي نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے رنگا رنگ تقاریب منعقد کی گئی اور یوں 2019 ماضی بن گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube